امریکا نےچین کو تیل کی ترسیل میں ایران کی مدد کے الزام میں تین افراد اور نو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے کسی بھی ممکنہ تصادم کی تیاری کے لیے منگل کو تہران میں فوجی مشقیں کی ہیں‘ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں ایران کے معاملے میں چین کی مدد کی ضرورت نہیں‘یا تو ہم کوئی معاہدہ کر لیں گے یا پھر ایران تباہ وبرباد ہوجائےگا‘ یقین ہے ایران یورینیم افزودگی 100 فیصد روک دیگا‘ناکہ بندی کی موجودگی میں ایران کے حوالے سے کسی بھی کارروائی میں جلد بازی نہیں کی جائےگی۔دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ملک 90 فیصد یورینیم افزودگی کی جانب جاسکتا ہے۔پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی حدود میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبی گزرگاہ عبور کرنے کی کوشش کرنے والے امریکی جنگی جہاز کا رخ موڑ دیا ہے‘ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف نےکہاہے کہ 14نکاتی تجویز کو تسلیم کے کے علاوہ دوسراآپشن نہیں ‘ امریکا امن منصوبہ قبول کرے ورنہ ناکامی کے لیے تیار رہے‘ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی کاکہنا ہے کہ یورینیم افزودگی کے پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا‘جوہری ٹیکنالوجی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔ قطر نے تہران کو متنبہ کیاہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو خلیجی ممالک پر دباؤ ڈالنےاور بلیک میل کرنے کیلئے استعمال نہ کرے جبکہ ترکیہ نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا ہےکہ آبی گزرگاہ کو جنگ سے پہلے والی حالت میں بحال کیاجائے‘یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں جاری اپنے بحری مشن کو ایران جنگ ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز تک بڑھا سکتا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے مطابق ایران جنگ پر اب تک 29ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں ‘فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کے منصوبوں پر اجلاس کی میزبانی کریں گےجبکہ تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین ناصر کا کہنا ہے کہ اگر آج بھی آبنائے ہرمز کھول دی جائے تو بھی مارکیٹ کو دوبارہ توازن حاصل کرنے میں مہینوں لگیں گے۔تفصیلات کے مطابق صدرٹرمپ نے اسلام آباد کی ثالثی کوششوں کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستانی بہت شاندارکام کررہے ہیں ‘ پاکستانیوں نے بہت عمدہ کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے فیلڈ مارشل اوروزیراعظم دونوں نے ہی بہت اچھا کام کیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں ایک صحافی کی جانب سے ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بطور ثالث پاکستان کے کردار پرنظرثانی کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
Home / Breaking News, Home, World / ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران
ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران

Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
آن لائن ڈاکٹر: شفا کا دعویٰ، تماشے کی حقیقت از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeتاریخ اُٹھا کر دیکھیے تو انسان نے ہر دور میں بیماری کے سامنے گھٹنے ٹیک کر کسی نہ کسی مسیحا کے در پر حاضری دی ہے۔ فرق صرف یہ آیا ہے کہ پہلے یہ دروازے اینٹوں اور پتھروں کے ہوتے تھے، اب موبائل اسکرین میں کھلتے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے طب کی دُنیا […]
Read More-
معرکہ حق 2025 تحریر۔ ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home -
-
پرانی نسل بمقابلہ نئی نسل تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home













Post your comments