class="post-template-default single single-post postid-6755 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

صوبۂ بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق پولیو کا نیا کیس پشین سے سامنے آیا ہے، ضلع پشین میں 30 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی ہے، بلوچستان میں رواں سال قلعہ عبداللّٰہ سے سب سے زیادہ 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح صوبے کے دارالخلافہ کوئٹہ سے 2، ڈیرہ بگٹی، چمن، جھل مگسی، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ اور خاران سے پولیو وائرس کا 1 ، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے پولیو کیسز کی بڑھتی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلوا کر قومی اور مذہبی فریضہ ادا کریں، آبادی کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی مسائل ویکسینیشن میں چیلنجز پیدا کر رہے ہیں، غلط معلومات بھی ویکسینیشن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter