یورپ میں شدید گرمی کی لہر، برطانیہ میں مسلسل تیسرا روز جون کا گرم ترین دن

یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جہاں برطانیہ میں مسلسل تیسرا روز جون کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا گیا کہ انگلینڈ میں آج درجہ حرارت 36.9 تک پہنچ گیا جبکہ گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ادھر نیدرلینڈز میں پہلی بار شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری ہوا ہے۔ نیدرلینڈز میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گرمی کے باعث یہاں بیشتر اسکولز بند کر دیے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یورپ بھر میں آج 15 کروڑ افراد 35 ڈگری سے زائد درجۂ حرارت کا سامنا کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سائنس دانوں نے حالیہ گرمی کو یورپ میں اب تک کی بدترین گرمی کی لہر قرار دیا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *