قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکے سے 15 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوگئے۔
دوحہ سے عرب میڈیا کے مطابق قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہے۔
قطری وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں قطری، پاکستانی، بھارتی، نیپالی، بنگلادیشی، کینیا، تنزانیہ، گنی اور نائجیریا کے شہری شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
سعد الکعبی نے کہا راس لفان میں پیش آنے والا واقعہ حادثہ تھا، یہ جارحیت یا تخریب کاری نہیں تھی۔
انھوں نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں برآمدات یا ملکی ضروریات متاثر نہیں ہوں گی، قطر کے پاس گھریلو استعمال کے لیےگیس کے کافی ذخائر ہیں۔
قطری وزیر توانائی کے مطابق حادثے کے باعث ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہونے کا کوئی امکان نہیں۔














Post your comments