سوئٹزر لینڈ میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔
تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں برگن اسٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے، ایران امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات فوری شروع ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا،حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈمیپ منظور کرلیا گیا۔
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے رابطہ لائن قائم کر دی گئی۔
لبنان جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ڈی کنفلیکشن سیل میں لبنان اور ثالث ممالک شامل ہوں گے۔
ثالث ممالک مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھانےکے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
علاوہ ازیں قطری وزارت خارجہ کے بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ ایٹمی پروگرام، پابندیوں سےمتعلق ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔














Post your comments