میلاد کونسل آف مونٹریال کی جانب سے 5 محرم کی شب محفل ذکر شہدائے کربلا منعقد کی گئی

میلاد کونسل آف  مونٹریال کی جانب سے  5 محرم کی شب محفل ذکر شہدائے کربلا منعقد کی گئی جس میں اس کے باوجود کہ مانٹریال  میں شدید بارشیں اور سیلاب کا سماں  تھا انتہائی کثیر تعداد میں غلامان حضرت امام حسین نے شرکت کی ۔ دعوت اسلامی کینیڈا کے منتظم مولانا فضیل قادری عطاری محمد عبداللہ اور دیگر نے سانحہ کربلا کے ۔مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ محمد عزیر اور شاہ میر نے نعت رسول مقبول اور منقبت برائے حضرت امام حسین پیش کی
میلاد کونسل کے نگران ظفر خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ دین اسلام کے متبرک دنوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا رہے گا اور ایسے جلسے منعقد کیے جاتے رہیں گے
معروف ریسٹورنٹ خانجی  کی جانب سے شرکائے محفل کی تواضع کی گئی

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *