مطالبات کی منظوری کے لیے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا احتجاج جاری ہے۔
احتجاج کے باعث 40 ہزار سے زائد طلبا و طالبات مشکلات کا شکار ہیں۔
انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہاؤس سیلنگ رینٹ میں اضافہ اور دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ انجمن اساتذہ کو موجودہ مالی بحران سے آگاہ کر چکے ہیں، وائس چانسلر جامعہ کراچی گرانٹ اور بیل آوٹ پیکج کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھ چکے ہیں۔














Post your comments