بارش اور ژالہ باری کا الرٹ، مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،ژالہ باری اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق موجودہ صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3 سے 4ماہ قبل جاری موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے۔این ای او سی کی جانب سے ماہ اپریل تا جون کی ممکنہ موسمی صورتحال کا جائزہ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ملک میں جاری موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے جاری پیشگی الرٹس کے عین مطابق ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔دوسری جانب لاہور میں آندھی اور بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔علاوہ ازیں مالاکنڈ، سوات، نوشہرہ، شمالی وزیرستان سمیت کے پی کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔صوابی میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔اس کے علاوہ وادی نیلم اور مظفرآباد میں بھی بارش ہوئی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *