ترجمان وائٹ ہاؤس کا بتانا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے۔
بیجنگ آمد کے موقع پر صدر ٹرمپ کے اعزاز میں جمعرات کی شام عشائیہ دیا جائے گا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا، چین مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری بورڈ پر کام کریں گے۔چین، امریکا ایرو اسپیس، زراعت اور توانائی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ٹرمپ کا دورہ بیجنگ، مشرق وسطیٰ جنگ کے خاتمہ کیلئے شی جن پنگ پر دباؤ ڈالیں گے،امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی صدر متعدد بار چین ایران تعلقات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں، ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چند دنوں میں بیجنگ کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ پر ایران کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق دورے کے دوران تجارت، محصولات (ٹیرف) اور مصنوعی ذہانت بھی ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔ یہ دورہ بدھ سے جمعہ تک جاری رہے گا، جس میں ٹرمپ بیجنگ کے مشہور “ٹیمپل آف ہیون” (آسمانی مندر) کا بھی دورہ کریں گے، وائٹ ہاؤس کے مطابق ایک انتظامی عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا،مجھے توقع ہے کہ صدر ایران کے معاملے پر دباؤ ڈالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ پہلے بھی فون کالز میں ایسا کر چکے ہیں۔














Post your comments