پیرکو پاکستان کی سفارتی دستار کواس وقت مزید سربلندی عطا ہوئی جب امریکا نے ایران کے اس بحری جہاز اور اس کے عملے کو پاکستان کےسپرد کردیا جسے امریکی تباہ کن جہازوں نےناکارہ بناکر اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔پتہ چلا ہے کہ ایرانی جہاز واگزار کرانے کیلئے پاکستان نے خاموش سفارتکاری کرکے امریکیوں کو قائل کیا۔ جنگ /دی نیوز کو حد درجہ قابل اعتمادسفارتی ذرائع نے پیر کی شب بتایا ہے کہ عملے کے تمام افراد اب کراچی پہنچا دیئے گئے ہیں جہاں فوری طور پر ان کا طبی معائنہ کرکے دیکھ بھال کا ضروری بندوبست کیا گیا اس عملے میں ایک غیر ایرانی بھی شامل تھا۔ عملے کے تمام افراد کو حد درجہ پرآسائش مقام پرقیام کرایا گیا تاہم سلامتی کے تقاضوں کی وجہ سے ان کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات عام نہیں کی گئیں۔ ان افراد کے پاکستان پہنچ جانے اور بحری جہاز پاکستانی تحویل میں آجانے کے بارے میں ایرانی حکومت کواطلاع دیدی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانی حکومت نے پاکستان کے اس اقدام کو سراہا ہے، پتہ چلا ہے کہ ایرانی جہاز کو واگزار کرانے کے لئے پاکستان نے خاموش سفارتکاری سے کام لیا اور وہ امریکیوں کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے کہ وہ جہاز کواس پر لدے مال اسباب سمیت پاکستان کےسپرد کردیں۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / ایرانی جہاز واگزار کرانے کیلئے پاکستان نے خاموش سفارتکاری کرکے امریکیوں کو قائل کیا، ذرائع
ایرانی جہاز واگزار کرانے کیلئے پاکستان نے خاموش سفارتکاری کرکے امریکیوں کو قائل کیا، ذرائع



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
اخون پنجو باباؒ: مغالطے سے ہم عصر دستاویزات تک تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeتاریخِ تصوف میں کسی بزرگ کے نسب کا تعین محض مشہور روایت سے نہیں، بلکہ ماخذ کی قدامت، شہادت کی زمانی و مکانی قربت اور دستاویز کی صحت سے کیا جاتا ہے۔ سید عبدالوہاب المعروف اخون پنجو باباؒ بھی اسی حوالے سے ایک اہم مثال ہیں۔ آپؒ کی ولادت 1538ء اور وصال 1630ء بیان کیا […]
Read More-
-
-
ضرورت برائے شریکِ حیات از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home











Post your comments