class="post-template-default single single-post postid-4541 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مکہ مکرمہ میں کاروانِ بلال کے زیر اہتمام تقریب تقسیمِ انعامات

مکہ مکرمہ میں کاروانِ بلال کراچی پاکستان کے زیر اہتمام تقریب تقسیمِ انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں کاروانِ بلال کراچی پاکستان کے زیر اہتمام عیدِغدیر کے مبارک موقع پر حج کے دوران جن خواتین و حضرات نے قرآن شریف ختم کیا اُن کو تعریفی اسناد اور مختلف تحائف سے نوازا گیا،اس کے ساتھ ساتھ اُن تمام والنٹیئرز کو اُنکی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کو بھی تعریفی اسناد اور تحائف دیے گئے۔

اس تقریب کو سید دلنواز صاحب نے آرگنائز کیا،جبکہ تحائف مولانا حاتم عباس جعفری اور مولانا نسیم عباس نے تقسیم کئے،پروگرام کے دوران مصطفی عباس اور سید دلنواز نے تمام والنٹیئرز اور تحائف حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی،سب سے آخر میں مولانا نسیم عباس نے تمام شرکاء اور مِلت اسلامیہ اور خصوصی طور پر پاکستان اور فلسطین کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter