class="post-template-default single single-post postid-3093 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سری لنکا: ریس میں شریک بے قابو کار تماشائیوں میں جا گھسی، 7 افراد ہلاک

سری لنکا میں موٹر اسپورٹس کے مقابلے کے دوران ریس میں شریک کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر شائقین میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ ہلاک افراد میں 8 سال کی بچی بھی شامل ہے۔کولمبو سے خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس مقابلے کے لیے کسی قسم کی حفاظتی باڑ نہیں لگائی گئی تھی اور اسی وجہ سے گاڑی تماشائیوں میں جا گھسی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لال رنگ کی گاڑی تماشائیوں میں جا گھسی جس کے بعد ہر طرف لوگوں کی چیخ و پکار سنائی دینے لگی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter