چین نے ایران کے ساتھ تعاون پر ممکنہ امریکی پابندیوں کی دھمکیوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ چین کا تعاون بین الاقوامی قانون کے دائرے میں ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان کے مطابق چین خطے کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
اس سے قبل چینی وزارتِ خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی دھمکی پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیاں اور دباؤ ڈالنے کے حربے مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوتے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا تھا کہ تمام فریق سمجھ داری اور تحمل سے کام لیں۔
بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لن جیان نے کہا کہ چین متعلقہ صورتِ حال کو قریب سے مانیٹر کرے گا۔
چینی دارالحکومت بیجنگ میں چین اور بھارت کے درمیان سرحدی امور سے متعلق مذاکرات کا 25 واں دور آج شروع ہو گا۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے آج بیجنگ میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چینی نائب صدر نے کہا کہ چین اور بھارت کو اپنے باہمی تعلقات کو اسٹریٹیجک اور طویل المدتی نقطۂ نظر سے دیکھنا چاہیے۔














Post your comments