اسحاق ڈار سے ترک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتِحال پر تبادلۂ خیال

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتِحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ریجنل فور کے آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس پر بھی گفتگو کی جبکہ آئندہ کثیرالجہتی اجلاسوں اور روابط سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *