پنجاب: غیر اخلاقی ڈانس اور نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر 1 ماہ کی پابندی

پنجاب حکومت نے غیر اخلاقی رقص اور نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر 1 ماہ کی پابندی لگا دی۔

نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ حکام کو پابندی کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان اداکاراؤں پر فحش ڈانس اور نامناسب اشارے کرنے کا الزام ہے۔

محکمۂ اطلاعات و ثقافت کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن اسٹیج اداکارؤں کے خلاف فحش ڈانس اور نامناسب اشاروں کے الزام میں ایک ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے ان میں اداکارہ ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتانی شامل ہیں۔

رائمہ مہر اور حسنہ جٹ بھی ایک ماہ تک تھیٹر پرفارمنس نہیں کر سکیں گی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *