کارنوال کی ایک سٹی کونسلر سارہ گُڈ نے مارچ میں کارنوال کی مئیر شپ کےلئے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔ مگر پھر اچانک سے مئی کے مہینے میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ مئیر شپ کی پوزیشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتی ہیں۔ انکے بقول سوشل میڈیا پہ انہیں ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن انہوں نے اسکی کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔ پھر انہوں نے کہا کہ وہ اسوقت فیملی اور اپنے کاروبار پہ توجہ دیں گی۔ لیکن بطور سٹی کونسلر وہ کام کرتی رہیں گی۔
لیکن اب اچانک پھر اگست 21 کو انہوں نے کونسل میٹنگ میں اعلان کیا کہ وہ مئی میں مئیر شپ کی پوزیشن سے دستبردار ہونے کے اعلان کو واپس لیتے ہوئے دوبارہ اس دوڑ میں شامل ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ انٹاریو صوبے میں امسال اکتوبر میں میونسپل الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ جن میں شہری اپنے شہر کی کونسل کےلئے اگلے چار سال کےلئے کونسلز منتخب کریں گے۔
کارنوال شہر میں ٹوٹل دس سٹی کونسلرز کےلئے امیدوار کھڑے ہوتے ہیں۔














Post your comments