عائشہ عمر نے اپنی لیک تصاویر کے تنازع پر خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے کئی برس بعد ساحل پر چھٹیاں منانے والی اپنی لیک تصاویر سے متعلق تنازع پر کھل کر بات کی ہے اور کہا ہے کہ ان تصاویر کو میری اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا۔

عائشہ عمر نے حال ہی میں بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں اپنی قریبی دوست اور اداکارہ ماریہ وسطی کے ساتھ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہی تھی جب میری نجی تصاویر لیک ہو گئیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ میں ایک تصویر میں سوئمنگ سوٹ پہنے ہوئے تھی جبکہ دیگر تصاویر میں موسمِ گرما کے لباس اور اسکرٹس میں نظر آ رہی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ تصاویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے منفی اثرات میرے پیشہ ورانہ کیریئر پر بھی پڑے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کئی پروڈیوسرز خواتین کے لیے ایک مخصوص سماجی تاثر کو اہمیت دیتے تھے، جس کی وجہ سے مجھے بعض کاموں سے بھی محروم ہونا پڑا۔

عائشہ عمر نے غیر ازدواجی تعلقات سے متعلق بیان جھوٹ اور بکواس قرار دیدیا

عائشہ عمر نے بتایا کہ نجی تصاویر کو اجازت کے بغیر شیئر کرنا کسی کی پرائیویسی اور رضامندی کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اب ایک این جی او کے ساتھ مل کر افراد کے نجی ڈیٹا اور تصاویر کے غلط استعمال کے خلاف آگاہی مہم میں حصہ لے رہی ہوں۔

عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ برسوں بعد اس موضوع پر بات کرنے کا مقصد صرف اپنی کہانی بیان کرنا نہیں بلکہ لوگوں میں یہ شعور پیدا کرنا بھی ہے کہ کسی کی نجی معلومات یا تصاویر کو اس کی اجازت کے بغیر پھیلانا ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے دور رس اثرات ہو سکتے ہیں۔

اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *