ایک روز میں 274 کوہ پیماؤں کا ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

نیپال میں موسم سازگار ہوتے ہی ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیماؤں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ہے جہاں 21 مئی کو 274 کوہ پیماؤں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر کے ایک روز میں کامیاب سمٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایورسٹ پر ایک روز میں کامیاب سمٹ کا اس سے قبل کا ریکارڈ 2019ء میں 223 کوہ پیماؤں نے بنایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق نیپال نے رواں سیزن میں 500 کلائمبنگ پرمٹ جاری کیے تھے جس کے باعث 8 ہزار میٹر سے زائد بلند ’ڈیتھ زون‘ میں بھی کوہ پیماؤں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔

دوسری جانب 56 سالہ کیمی ریتا شیرپا نے 32 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے اپنا ہی عالمی ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا۔

اسی طرح 52 سالہ لکھپا شیرپا نے 11ویں بار ایورسٹ سر کر کے خواتین میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ادھر دونوں ٹانگوں سے محروم روسی کوہ پیما رستم نبیئیف نے صرف ہاتھوں کے سہارے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *