سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ ثانیہ زہرہ کیس میں پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے تمام ٹیسٹ رپورٹ جمع کرا دیں، جس میں ثانیہ کی خودکشی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ تمام ٹیسٹ اور تحقیقات ظاہر کرتی ہیں کہ یہ خودکشی کا واقعہ نہیں، ثانیہ کی گردن میں نہ سوجن تھی اور نہ ہی پھندہ لگنے سے گردن لمبی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پھندے کے لیے استعمال دوپٹے پر ثانیہ کے شوہر اور ساس کا ڈی این اے میچ ہو گیا اور ان کے ناخن سے ملنے والے سیمپل کا ڈی این اے بھی شوہر سے میچ کر گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ثانیہ زہرہ کے گلے میں موجود دوپٹہ موت کی وجہ نہیں بنا، گردن اور کندھے پر موجود زخم کا نشان دوپٹے کا نہیں ہے۔ سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ ثانیہ زہرہ کو 9 جولائی کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دیا گیا تھا۔
Home / Breaking News, Health, News / پھندے کیلئے استعمال دوپٹے پر ثانیہ کے شوہر اور ساس کا ڈی این اے میچ ہو گیا، سی پی او
پھندے کیلئے استعمال دوپٹے پر ثانیہ کے شوہر اور ساس کا ڈی این اے میچ ہو گیا، سی پی او
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments