آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل ایران امریکا مذاکرات اور دیگر اہم امور پر بات چیت کریں گے۔
امریکا اور ایران کے تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ چند روز کے دوران متعدد بار تہران میں ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج بھی دورۂ ایران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی اور عباس عراقچی نے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورانِ ملاقات محسن نقوی نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت بھی کی تھی۔















Post your comments