کراچی: ڈیفنس میں تنگ کرنے پر پھول فروش بچے کو سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار دی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ذوالفقار کمرشل پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 10 سال کا پھول فروش بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بچے کو سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی پر گولی ماری۔

بعد ازاں ملزم کو لوگوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار سیکیورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار سیکیورٹی گارڈ کے مطابق بچہ اسے روز تنگ کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ گولی زمین پر چلائی تھی، زمین سے گولی اچھل کر بچے کو لگی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *