حبا بخاری کی بریڈفورڈ ایونٹ میں بولڈ ڈریسنگ وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب وہ بریڈفورڈ میں ایک میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ میں شریک ہوئیں۔

 ان کے ہمراہ اداکار دانش تیمور بھی موجود تھے، دونوں کی ایونٹ میں آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

حبا بخاری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹار سمجھی جاتی ہیں اور اپنے کامیاب ڈراموں کی وجہ سے بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں، ان کی اور دانش تیمور کی جوڑی کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں اور دونوں اس وقت ڈرامہ سیریل ہمراہی میں بھی ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں جسے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

بریڈفورڈ ایونٹ میں حبا بخاری نے ڈیزائنر طیب معظم کی ڈیزائن کردہ ساڑھی پہنی، تاہم ان کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساڑھی کی لمبائی زیادہ ہونے اور فٹنگ مکمل نہ ہونے کے باعث اداکارہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا تھا، جبکہ وہ بار بار اپنے ڈریپ سے خود کو کور کرتی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لباس میں خود کو پُراعتماد محسوس نہ کرے تو اسے نہیں پہننا چاہیے۔

 ایک صارف نے لکھا کہ ساڑھی کی لمبائی بہت زیادہ تھی اور وہ زمین پر گھسٹ رہی تھی، جبکہ ایک اور نے کہا کہ بولڈ لباس کا انتخاب تب ہی کرنا چاہیے جب اسے اچھی طرح کیری کیا جا سکے۔

حبا بخاری کے اس انداز نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے جہاں مداحوں کی آراء مختلف نظر آ رہی ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *