ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔
مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔
ایرانی پالیمنٹ کے اسپیکر قالیباف کے مشیر نے مزید کہا ہے کہ ناکا بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی کارروائی سے دیا جانا چاہیے۔
مشیر ایرانی پارلیمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان وقت حاصل کرنے کی چال ہے تاکہ اچانک حملہ کر سکے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی ناکہ بندی ختم ہونے سے متعلق اشارے ملے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی ختم ہونے پر اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہو نگے۔
امیر سعید ایروانی نے مزید کہا کہ امریکی ناکہ بندی ختم کرنا مذاکرات بحالی کی شرط ہے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔












Post your comments