نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے ترجما کے مطابق اسحاق ڈار نے آج دوپہر ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو کی۔
اسحاق ڈار نے خطے کے امن و استحکام اور موجودہ مسائل کے جلد حل کے لیے مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجما کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجما کے مطابق دونوں رہنماوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطے پر بھی اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ بات چیت میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا مذاکراتی دور کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
اس موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی۔










Post your comments