الی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ سے بھتہ وصول کرنے کی دھمکی لارنس بشنوئی گینگ کے ایک اہم رکن ہیری باکسر کی جانب سے دی گئی ہے۔
ایک امریکی نمبر سے وائس نوٹ کی صورت میں رنویر سنگھ کے منیجر کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا گیا ہے، ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اس امریکی نمبر کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کو یہ دھمکی فلم ساز روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد دی گئی ہے، اس واقعے میں 5 گولیاں چلائی گئی تھیں، واقعے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق رنویر سنگھ کو موصول ہونے والی دھمکی کے معاملے میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان دیپک شرما، سونو کمار اور سنی کمار کو بشنوئی گینگ کی جانب سے 3 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جن میں سے 50 ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر ادا کیے گئے تھے۔













Post your comments