پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
Posted in: Home, Sportsپاکستان کی اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ میلبرن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ثنا بہادر نے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میلبرن میں ہونے والے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔













