بھارتی اداکارہ اننیا راج 27 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئیں

بھارتی اداکارہ اننیا راج 27 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

اداکارہ کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق تقریباً 1 ماہ بعد ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے کی ہے۔

خاندان کے مطابق اننیا راج 15 جولائی کی علی الصبح نیند کے دوران ہی چل بسی تھیں، وہ گزشتہ 1 برس سے زائد عرصے سے جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں۔

اہلِ خانہ نے بیان میں کہا ہے کہ اننیا نے اپنی مشکلات پر قابو پانے کے لیے بہادری سے مقابلہ کیا اور وہ مضبوط ارادوں کی مالک تھیں۔

خاندان نے مداحوں سے اداکارہ کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اننیا راج نے ہندی اور علاقائی فلموں میں کام کیا تھا، ممبئی میں پرورش پانے والی اداکارہ نے فلموں اور میوزک ویڈیوز کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

اننیا نے 2016ء میں فلم ’7 آورز ٹو گو‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، جس کے بعد 2017ء میں ’دی فائنل ایگزٹ‘ اور 2019ء میں ’گھوسٹ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے تیلگو فلم اور 3 زبانوں میں بننے والی فلم ’مدراسی گینگ‘ میں بھی کام کیا تھا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *