امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتےاسلام آباد میں بحال ہو سکتے ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران ثالثوں کے ساتھ ایک صفحے دستاویز پر کام کر رہے ہیں۔
امریکی اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ 14نکات پر مشتمل مفاہمت کی یادداشت تحریر ہو گی، یادداشت میں ایک ماہ پر مشتمل مذاکرات کے لیے ضوابط طے کیے جائیں گے، ڈرافٹ میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات چیت بھی شامل ہے۔
آبنائے ہرمز میں تناؤ کم کرنے اور ایران کے افزودہ یورینیئم سے نمٹنے کا طریقہ کار بھی شامل ہے۔
اخبار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان اہم معاملات اب بھی حل طلب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پابندیوں میں نرمی کی حد تاحال بحث کا موضوع ہے اور یہی نکتہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اگر بات چیت میں پیش رفت ہوتی ہے تو فریقین کی باہمی رضامندی سے ابتدائی ایک ماہ کی مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے تھے۔














Post your comments