جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان میں غیر معمولی گہما گہمی، تباہ پل ایک رات میں بحال

اسرائیل اور لبنان کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل سے جڑے جنوبی لبنان میں غیر معمولی گہما گہمی دیکھی گئی، اسرائیلی دھکمیوں کے باوجود لبنانی سڑکوں پر نکل آئے۔ 

بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے تباہ شدہ پل ایک رات میں عارضی طور پر بحال کر دیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے عوام نے پلوں کی بحالی اپنی مدد آپ کے تحت کی، جنوبی لبنان میں دریا لیتانی پر تباہ شدہ پل دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی کے باوجود پلوں کی فوری مرمت کی گئی۔ جنوبی لبنان کے القاسمیہ میں پل کی مرمت کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق القاسمیہ کے پل کو گزشتہ روز اسرائیل نے بمباری کر کے تباہ کر دیا تھا۔ ادھر لبنانی شہریوں نے جنوبی علاقوں کی طرف واپسی شروع کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان سیز فائر کی خلاف ورزی جاری، لبنان کے متعدد قصبوں پر شدید بمباری کی گئی۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں خیام، بنت جبیل اور البیادہ پر حملے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل سے جڑے جنوبی لبنان میں غیر معمولی گہما گہمی دیکھی گئی، اسرائیلی دھکمیوں کے باوجود لبنانی سڑکوں پر نکل آئے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے عوام نے پلوں کی بحالی اپنی مدد آپ کے تحت کی، جنوبی لبنان میں دریا لیتانی پر تباہ شدہ پل دوبارہ بحال کیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *