ایران کیخلاف جنگ کے معاملے میں ٹرمپ سب سے بڑے جھوٹے ہیں: ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس

امریکا کے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جان گارامینڈی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران جنگ کی تفصیلات چھپانے کا الزام عائد کر دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق تفصیلات کو عوام کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے خفیہ بریفنگز کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ پینٹاگون کانگریس سے معلومات چھپانے کے لیے خفیہ اجلاس کا طریقہ اختیار کرتا ہے۔

جان گارامینڈی نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے سب سے بڑے جھوٹے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب ٹرمپ سچ بتانا چاہتے ہیں تو عموماً کانگریس کو خفیہ بریفنگز میں آگاہ کرتے ہیں، تاکہ کانگریس کے اراکین عوام کے ساتھ حقیقت شیئر نہ کر سکیں۔

امریکا کے قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ 1.8 ارب ڈالرز کے متنازع ’اینٹی ویپنائزیشن فنڈ‘ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد سینیٹ کی عدالتی کمیٹی میں ان (ٹوڈ بلانچ) کی نامزدگی کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ان دو ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے جو ٹوڈ بلانچ کی مستقل اٹارنی جنرل کے طور پر توثیق روک رہے تھے۔

ٹیکساس کے سینیٹر جان کارنن کے ترجمان نے معاہدے کی تصدیق کی ہے جبکہ شمالی کیرولائنا کے سینیٹر تھام ٹِلس نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ٹوڈ بلانچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا ہے کہ سینیٹرز کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد میں نے 18 مئی 2026ء کا وہ حکم نامہ باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا ہے جس کے تحت یہ فنڈ قائم کیا جانا تھا۔

حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ اور ان کے اہلِ خانہ کو ٹیکس آڈٹ سے استثنیٰ دینے والی شق صرف ماضی کے زیرِ التواء دعوؤں تک محدود ہو گی اور مستقبل کے ٹیکس گوشواروں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

برطانوی اخبار دی گارجیئن کے مطابق اگرچہ اس معاملے پر کئی ہفتوں سے مذاکرات جاری تھے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل اس فنڈ کے حق میں بیان دیتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی عدالتی کمیٹی میں ٹوڈ بلانچ کی نامزدگی پر ووٹنگ منگل کو متوقع ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *