لودھراں: بیوٹی پارلر میں شادی سے 1 گھنٹہ پہلے قتل کی گئی لڑکی کی نمازِ جنازہ ادا

لودھراں میں گزشتہ روز بیوٹی پارلر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی لڑکی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو شادی سے 1 گھنٹہ قبل کزن نے بیوٹی پارلر میں قتل کر دیا تھا، ملزم نے واردات کے بعد خود پر بھی چھری سے وار کیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ ملزم اور اس کے والد سمیت 4 افراد کے خلاف درج کیا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *