سوڈان میں ہیٹ اسٹروک سے 16 افراد ہلاک، 160 بری طرح متاثر

سوڈان کے مشرقی صوبہ بحیرہ احمر میں ہیٹ اسٹروک سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ خرطوم سے سوڈانی حکام اور مقامی محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بحیرہ احمر میں ہیٹ اسٹروک سے دیگر 160 افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ 

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے مطابق زیادہ گنجان آبادی والے علاقوں میں 3 کولنگ سینٹرز جبکہ صوبے کے مختلف شہروں اور علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

خرطوم سے عرب میدیا کے مطابق سوڈان کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

عرب میدیا کے مطابق سوڈان کے زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت 38 سے 44 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *