امریکا کی ایران کو ناکہ بندی اور تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کی دھمکی

امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کی دھمکی دیتے ہوئے تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کا مقصد ایران کے خلاف کسی نئی بڑی فوجی کارروائی کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔ٹرمپ کا ایران کے خلاف معاشی جنگ شروع کرنے کا اعلان، دنیا کو تہران سے کاروبار ختم کرنے کی وارننگ

اسکاٹ بیسنٹ کا بیان ایک روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف ’اقتصادی جنگ‘ شروع کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ جو بھی ملک ایران کو کسی بھی قسم کی معاشی یا مالی مدد فراہم کرے گا، اسے بھی سنگین اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کی مزید تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی، امریکا ایران پر ناکہ بندی اور تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کے ذریعے دباؤ بڑھائے گا۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کا مطلب یہ ہے کہ ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی اقدامات ایران میں اثر انداز ہوں گے اور حکومت کے خاتمے کا سبب بنیں گے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *