پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ماہی گیروں کو بچانے کیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے ماہی گیروں کی کشتی کو بچانے کے لیے شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کو باحفاظت ریسکیو کیا۔

ماہی گیروں کی کشتی گوادر سے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی۔

کشتی میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہریوں سمیت 19افراد سوار تھے، جنہیں اب باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے پاک بحریہ سے رابطہ کیا تھا۔

پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کے عملے کو سمندر میں خوراک، پینے کا پانی اور طبی امداد فراہم کی اور کشتی کو پاک بحریہ نے بحفاظت ساحل تک منتقل کیا۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی شہریوں کو باحفاظت ریسکیو کرنا پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظہر ہے۔

صدرِ مملکت نے یہ بھی کہا ہے کہ سمندر میں انسانی جانوں کا تحفظ پاک بحریہ کی قومی اور بین الاقوامی ذمے داریوں سے بھرپور وابستگی کا ثبوت ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *