جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے سے ہلاکتیں 30 ہو گئیں

جاپان میں 2 روز قبل آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ 

جاپانی وزیرِ اعظم نے ہلاکتوں میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق تباہ ہونے والے شاپنگ مال کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ وہاں سے مجموعی طور پر 10 افراد کو باحفاظت بھی نکالا جا چکا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے گھروں، پلوں اور دیگر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

زلزلے کے بعد مختلف مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی تھی جبکہ ہزاروں افراد تاحال بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *