نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کایا کالاس ‘ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل اوربحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشدسے ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں خطے کیبدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیاگیا‘اس موقع پر اسحاق ڈارنےزور دیا کہ تمام فریقین جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری اورتحمل کا مظاہرہ کریں‘خطے اوردنیامیں امن کیلئے سفارت کاری کو فروغ دیاجائے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کایا کالاس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔کایا کالاس نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تکمیل میں پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہا تاہم حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقوں کے درمیان رابطے اور بات چیت کے ذرائع ہر صورت کھلے رہنے چاہئیں۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / اسحاق ڈار کا سعودی عرب، بحرین اور یورپی یونین سے رابطہ، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، ڈار
اسحاق ڈار کا سعودی عرب، بحرین اور یورپی یونین سے رابطہ، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، ڈار



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
Months of Your Advocacy for Justice. Today, a Step Forward.NCCM
Posted in: Articles, HomeAsalamu alaikum / Peace be upon you, Throughout the summer, we and many others have watching with horror as Israel continued to expand its settlements in the West Bank as a continuation of its genocidal foreign policy. That’s why we’ve spent the entire summer with all of you from coast to coast, meeting with government […]
Read More-
-
ضرورت برائے شریکِ حیات از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home -











Post your comments