پیمرا کی جانب سے جیو نیوز کو نوٹس جاری کیاگیا ہے۔ پیمرا اتھارٹی نےجیو نیوز کی نشریات معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پیمرا کا موقف ہے کہ جیو نیوز پر 10 محرم الحرام، 26 جون 2026 کو پروگرام “سفرِ عشق” میں نا قابل قبول مذہبی تصویر کشی کی گئی۔ ایسی تصویر کشی اور تصوراتی عکاسی نا صرف لائسنس کی خلاف ورزی ہے بلکہ مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔ایسی تصویر کشی قانون اور پیمرا کی کئی شقوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے اور ہونے کا خدشہ ہے، جس کی بنیاد پر جیو نیوز کا لائسنس معطل کیا جا رہا ہے۔ — پیمراکا کہنا ہے کہ مذہبی جذبات مجروح ہونے کے نتیجے میں اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان کے پیشِ نظر یہ احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ — پیمرا کے مطا بق جیو نیوز پر یہ لازم تھا کہ مذہبی پروگرام نشر کرتے ہوئے، احتیاط سے کام لیا جائے اور ان کی اندرونی کمیٹی ایسے معاملات کو خود دیکھے جس میں وہ ناکام رہے۔ لہٰذا جیو نیوز کا لائسنس فی الفور 15 دن کے لیے معطل کیا جاتا ہے۔ یہ تمام احکامات پیمرا قوانین کے تحت جاری کیے جا رہے ہیں۔جیو نیوز کی نشریات سیٹلائٹ اور تمام نشریاتی نیٹ ورکس پر معطل رہیں گی، تمام ڈسٹریبیوٹرز اور آپریٹرس کو ہدایت کی جاری ہے، کہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ — پیمرااس معاملے پر پیمرا کی شکایات کونسل بھی مزید کارروائی کے لیے سماعت کرے گی اور مزید ریگولیٹری ایکشن کی سفارشات مرتب کرے گی۔ —جیو نیوز کو یہ احکامات جاری کیے جاتے ہیں کہ وہ اپنے ادارے کے اندر بھی انکوائری کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزی نہ ہو۔
پیمرا نے جیو نیوز کی نشریات معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
میکسیکو کا ٹیکسی ڈرائیور۔ تحریر: ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Homeاس سال جون کے مہینے میں فٹبال ورلڈ کپ کی رونقیں دیکھ کر مجھے اج سے اٹھ سال پہلے اسی فٹ بال ورلڈ کپ کی وہ دن یاد اگئے جب میں میکسیکو کے شہر کونکن۔ میں تھا جہاں میں ایک ٹیکسی ڈرائیور سے ڈر رہا تھا لیکن وہ ٹیکسی ڈرائیور خود مجھے ٹپ دے کے […]
Read More-
-
نصابِ منافقت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home -
لکھنو میں ایک محرم۔ تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home












Post your comments