امریکی حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ‘نائب صدرجے ڈی وینس اورایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے ‘معاہدے میں لبنان شامل نہیں ‘پیرکو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ،اسٹاک مارکیٹس میں تیزی ‘معاہدے کے باوجود اسرائیل نے پیر کو لبنان پر پھرحملے کئے ہیں ‘ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امن معاہدے پر دستخط جمعے کوسوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے اور اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کےا سپیکر باقر قالیباف بھی موجود ہوں گے‘ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو ایران کو کوئی ٹول ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گاتاہم یہ ٹول فری آمدورفت عارضی بھی ہوسکتی ہے ‘دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران کی جانب سے معاہدے پر کون دستخط کریگا‘ معاہدے کا مطلب یہ نہیں ہےکہ ہم امریکی واسرائیلی جرائم کو معاف کردیں گے یا بھول جائیں گے،دستخطوں کے بعد تکنیکی مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ہوگا‘ٹول ٹیکس کے خواہاں نہیں لیکن ہرمز میں خدمات کی فیس ضرور وصول کریگا‘اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے معاہدے کو اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے نقصاندہ قرار دیا ہےجبکہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتامر بن گویر نے واضح کیاہے کہ ہم واشنگٹن کے تابع ہیں نہ امریکا ایران معاہدے کے پابند ہیں ‘وزیراعظم نتن یاہوکا کہنا ہے کہ معاہدے کے باوجود ہماری مہم ختم نہیں ہوئی، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جو کرنا پڑاکریں گے ‘جب تک ضروری ہوگا اسرائیلی افواج لبنان‘ شام اورغزہ میں موجود رہیں گی‘معاہدہ ٹرمپ نے کیا ہے‘ یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا اور ہمارے اپنے مفادات ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواںکے مطابق ایران کے یورینیم ذخائر کو ختم یا کمزورکرنا ضروری ہے‘ ادھر صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدہ طے پانے کے بعد بحری جہاز آبنائے ہرمز سے روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں‘جمعہ تک آبی گزرگاہ مکمل کھل جائے گی ‘ دستخط ہونے کے بعد معاہدے کا متن جاری ہو گا‘ پابندیوں میں نرمی ایران کے رویے سے مشروط ہے ‘اعلیٰ امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن اورتہران نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں‘ باقاعدہ دستخطی تقریب جمعے کو ہوگی‘معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز60روزکے لیے بغیر کسی ٹول ٹیکس کے کھلی رہے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایم اویوپر صدر ٹرمپ‘ نائب صدر جے ڈی وینس اورمحمد باقر قالیباف نے دستخط کیے ہیں۔امریکی عہدیدار کے مطابق ہم منجمد فنڈز جاری کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہم پابندیوں میں نرمی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ اگر وہ بھی کچھ ابتدائی مثبت اقدامات کریں تو ہم بھی ابتدا میں کچھ رعایتی اقدامات کریں گے‘مفاہمتی یادداشت کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندرعام کر دیا جائے گا۔
Home / Breaking News, Home, World / تاریخی معاہدہ، ٹرمپ، وینس، قالیباف کے دستخط، جمعہ کو ہرمز مکمل کھل جائے گی
تاریخی معاہدہ، ٹرمپ، وینس، قالیباف کے دستخط، جمعہ کو ہرمز مکمل کھل جائے گی



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
لکھنو میں ایک محرم۔ تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Homeبرصغیر میں اردو زبان کے دو دبستان ہیں ایک دبستان دہلی اور دوسرا دبستان لکھنو ، دونوں شہروں نے اردو ادب کی ترقی وترویج میں بے حد حصہ لیا ہے اور اردو زبان کے قدیم افکار ان ہی دونوں شہروں سے نمایاں ہو کر دنیا کے سامنے آئے ہیں۔ لکھنو کے دبستان اردو میں میر […]
Read More










Post your comments