کترینہ کیف اب دوبارہ فلموں میں کام کریں گی یا نہیں؟ حتمی مؤقف سامنے آ گیا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اسکرین ایکٹنگ پر واپسی سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں پر حتمی وضاحت سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کی آفیشل ٹیم نے حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ 2027ء میں اداکاری کی دنیا میں واپسی کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

اداکارہ کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کریں گی۔

تاہم اب کترینہ کیف کی ٹیم نے واضح کر دیا ہے کہ ایسے دعوے اور رپورٹس صرف اور صرف قیاس آرائی پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کو آخری بار جنوری 2024ء کی تھرلر فلم میری کرسمس میں دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے (بیٹے) کی پیدائش ہوئی تھی، اس سے کچھ وقت پہلے ہی اداکارہ نے کام سے وقفہ لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ 9 دسمبر 2021ء کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *