دبئی :دبئی کیپیٹلز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں پہلی بار شارجہ واریئرز کو شکست دیتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 63 رنز سے زبردست کامیابی حاصل کر لی۔ صدیق اللہ اتل کی شاندار نصف سنچری اور محمد نبی کی آل راؤنڈ کارکردگی نے اس فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔دبئی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں شارجہ واریئرز کی بیٹنگ لائن دبئی کیپیٹلز کے منظم بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جیمز ریو 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔محمد نبی نے بولنگ میں بھی کمال دکھاتے ہوئے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وقار سلام خیل نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حیدر علی اور مستفیض الرحمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے دباؤ کو برقرار رکھا۔اس فتح کے ساتھ دبئی کیپیٹلز پوائنٹس ٹیبل پر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پلے آف مرحلے کی دوڑ مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔ چار ٹیمیں اس وقت چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ ڈیزرٹ وائپرز 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور شارجہ واریئرز چار پوائنٹس کے ساتھ نچلی پوزیشن پر ہیں۔
Home / Breaking News, Home, Sports / آئی ایل ٹی 20: دبئی کیپیٹلز کی فتح سے پلے آف کی دوڑ مزید دلچسپ
آئی ایل ٹی 20: دبئی کیپیٹلز کی فتح سے پلے آف کی دوڑ مزید دلچسپ



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
Months of Your Advocacy for Justice. Today, a Step Forward.NCCM
Posted in: Articles, HomeAsalamu alaikum / Peace be upon you, Throughout the summer, we and many others have watching with horror as Israel continued to expand its settlements in the West Bank as a continuation of its genocidal foreign policy. That’s why we’ve spent the entire summer with all of you from coast to coast, meeting with government […]
Read More-
-
ضرورت برائے شریکِ حیات از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home -











Post your comments