اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نرسری میں ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی جس سے نرسری میں موجود 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں آگ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر لگی۔

پمز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے، آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔

والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ جس وقت آگ لگی عملہ انکیوبیشن سینٹر میں نہیں تھا۔

بعدازاں پمزاسپتال کے ایم سی ایچ وارڈ کو سیل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا، آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 14 بچے مکمل جھلس گئے، واقعے کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے نومولود بچوں کی اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات دے دی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ایسی صورتِ حال ناقابلِ تلافی ہے، واقعے کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمے داران کا تعین اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس واقعے پر دل رنجیدہ ہے، والدین کے اس دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *