پاکستان قونصلیٹ مانٹریال میں یومِ استحصال کشمیر بھر پور قومی جذبے سے منایا گیا،جس میں کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ،قونصل جنرل فیصل ابڑو کی بھر پور مذمت۔
پانچ اگست کو مانٹریال قونصلیٹ میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک سادہ مگر قومی جذبے سے بھر پور پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔
جس کے بعد نجم الدین نجم نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے،اور ویڈیو کے ذریعے کشمیر میں بھارتی حکومت اور فوج کی درندگی کی کشمیریوں پر ظلم و ستم کی عکاسی کی گئی،جس میں بےگناہ کشمیریوں بشمول خواتین اور بچوں پر فوج اور پولیس کے بے رحمانہ تشدد اور فائرنگ کے واقعات کو دکھایا گیا۔
قونصل جنرل فیصل ابڑو نے کمیونٹی کی بھرپور شرکت پر تما م حاظرین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، اور پانچ اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کی تفصیلات بتائیں اور اسکی بھرپور مذمت کرتے ہوئےمطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو انکا حق دیا جائے۔اور انہوں نے کہا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات،آئینی ڈھانچے میں من مانی تبدیلیاں پورے خطے کی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کمیونٹی کے لوگوں سے بھی گزارش کی کہ بھارت کی اس غیر قانونی کوشش اور ظلم وستم کی تفصیلات سے اپنے اپنے ممبر پارلیمنٹ کو آگاہ کریں۔















Post your comments