وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں او آئی سی کی خواتین کے امور پر نویں وزارتی کانفرنس کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی جس کے بعد تنظیم کی سربراہی پاکستان کو منتقل ہو گئی ۔ پاکستان کیلئے اعزاز کے ساتھ یہ ایک اہم ذمہ داری بھی ہے ، پاکستان تمام رکن ریاستوں کے تعاون سے مسلم خواتین کی سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی کے لیے فعال کردار ادا کرے گا،انہوں نے کہا کہ دو روزہ اجلاس کے دوران ہونے والی مشاورت اور سفارشات کو رکن ممالک نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم دنیا کی خواتین کو معاشی، سیاسی اور سماجی میدانوں میں بااختیار بنایا جائے گا تاکہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ اپنے ممالک اور خطوں کی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکیں۔وہ پیر کو او آئی سی کی خواتین کے امور پر نویں وزارتی کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، ادھر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانااسلام کی بنیادی تعلیمات اور اجتماعی ذمہ داری کا تقاضا بھی ہے،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ خواتین کو محض ٹیکنالوجی حاصل کرنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ او آئی سی کے تمام رکن ممالک، سیکرٹری جنرل اور شریک وفود نے کانفرنس کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔
Home / Breaking News, Home, Regional / مسلم دنیا کی خواتین کو معاشی، سیاسی و سماجی میدانوں میں بااختیار بنایا جائے گا، او آئی سی وزارتی کانفرنس
مسلم دنیا کی خواتین کو معاشی، سیاسی و سماجی میدانوں میں بااختیار بنایا جائے گا، او آئی سی وزارتی کانفرنس



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
اخون پنجو باباؒ: مغالطے سے ہم عصر دستاویزات تک تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeتاریخِ تصوف میں کسی بزرگ کے نسب کا تعین محض مشہور روایت سے نہیں، بلکہ ماخذ کی قدامت، شہادت کی زمانی و مکانی قربت اور دستاویز کی صحت سے کیا جاتا ہے۔ سید عبدالوہاب المعروف اخون پنجو باباؒ بھی اسی حوالے سے ایک اہم مثال ہیں۔ آپؒ کی ولادت 1538ء اور وصال 1630ء بیان کیا […]
Read More-
-
-
ضرورت برائے شریکِ حیات از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home











Post your comments