ایران کیخلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف حملوں کا ایک نیا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ  کے مطابق 14 جولائی کی رات 10 بجے مشرقی امریکی وقت کے مطابق شروع ہونے والے تقریباً 7 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران آبنائے ہرمز اور ایران کے ساحلی علاقوں کے قریب درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جہازوں نے ایرانی میزائل اور ڈرون تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور ساحلی دفاعی نظام پر درست نشانے والے ہتھیاروں سے حملے کیے۔

امریکی فوج کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی تجارتی بحری جہازوں اور شہری عملے کے لیے خطرہ بننے کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسی روز امریکی افواج نے ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں سے آنے اور جانے والے بحری جہازوں کے خلاف بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ نافذ کر دی، جو 14 جولائی کو شام 4 بجے مشرقی امریکی وقت کے مطابق نافذ العمل ہوئی۔

 

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *