اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور رواں ہفتے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق امریکی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے نورخان ایئربیس پہنچ گئے ‘ خصوصی طیاروں میں امریکی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ لاجسٹک سامان اور گاڑیاں بھی ہیںجبکہ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے واضح کیا ہے کہ بحری ناکہ بندی جاری رہنے تک تنازعات بھی برقرار رہیں گے۔رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں امریکا کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ آپ بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ آپ اپنی ناکہ بندی کو مزید سخت کرتے رہیں۔آپ ایران کو مزید جنگی جرائم کی دھمکیاں دیں۔آپ نامناسب مطالبات پر اصرار کریں۔ آپ محض بیانات بازی کرتے رہیں اور یہ ظاہر کریں کہ آپ سفارت کاری کر رہے ہیں۔ ایران امریکا مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی وفود کی وفاقی دارالحکومت آمد کے موقع پر اتوار کو ہی شہر اقتدار میں سیکورٹی ریڈ الرٹ جبکہ راولپنڈی میں ہائی الرٹ کر دی گئی، سیکورٹی کیلئے مجموعی طور پر 18 ہزار نفری تعینات کردی گئی، اسلام آباد پولیس،پنجاب پولیس، پاک رینجرز اور ایف سی بھی تعینات رہے گی ، نور خان ائیر بیس اور اسلام آباد ائیر رپورٹ سے ریڈ زون تک اہم عمارتوں پر رینجرز اور اسنائپرز تعینات ہونگے، ریڈزون اور توسیعی ریڈزون سیل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دئیے گئے، ہر قسم کی ہیوی ٹریفک داخلہ بند ہوگا،جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات کئ دوسرے دو ر کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔آنے والے معزز مہمانوں کو ریڈ زون میں واقع نجی ہوٹل میں ٹھہرایا جائیگا۔ڈیوٹی پر ما مور پولیس افسران کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام افسران اپنی اینٹی رائٹ کٹس کو لازمی استعمال کرینگے۔ پنجاب کے 10 اضلاع سے 7 ہزار نفری اسلام آباد تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس،پنجاب پولیس،پاک رینجرز اور ایف سی بھی تعینات رہے گی ۔پاک آرمی اور اسلام آباد پولیس کے ساتھ مشترکہ ناکے ہونگے۔نور خان ائیر بیس اور اسلام آباد ائیر رپورٹ سے ریڈ زون تک اہم عمارتوں پر رینجرز اور سنائپرز تعینات ہوں گے۔ روٹ کے راستوں پر گرین بیلٹس اور سروس روڈز کو کلیئر رکھا جائے گا۔
Home / Breaking News, Home, Regional / اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور رواں ہفتے ہوگا
اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور رواں ہفتے ہوگا

Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
Dr. Lisa Daniel, PhD: Pioneering the Next Generation of Female Healthcare Professionals and Entrepreneurs
Posted in: Articles, Home(Dr. Naeem Ul Hassan) Due to their exceptional professional accomplishments, numerous female leaders in the healthcare sector may act as role models for future female professionals in their industry. Dr. Lisa Daniel, a renowned academic and business leader in the health sector in Metropolitan Detroit, is one of these exemplars. Dr. Lisa is a doctoral […]
Read More-
-
اب انہیں رہا کردیں تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home -
جھوٹ، ویزہ اور پیٹ کا جہنم از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home









Post your comments