معرکہ حق میں کامیاب حکمت عملی کا مظاہرہ کرنے پر فیڈ مارشل اور وزیر اعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا
جہلم (محمد زاہد خورشید) 7 مئی 2025ء کو پاکستان کی عظیم الشان کامیابی اور فتح مبین کی یاد میں اظہار تشکر اور اس معرکہ حق میں جرأت مندانہ اور کامیاب حکمت عملی کا مظاہرہ کرنے والے فیڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آل پارٹیز معرکہ حق بنیان مرصوص سیمینار 10 مئی بروز اتوار جامعہ علوم اثریہ میں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس سیمینار کو کامیاب بنانے کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، سماجی اور کاروباری تنظیموں کے قائدین کو خصوصی دعوت نامے بھیج کر مدعو کیا گیا ہے۔ سیمینار کا آغاز 5 بجے سہ پہر ہو گا اور مغرب سے پہلے اختتام پذیر ہو گا۔قائدین معرکہ حق سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کریں گے اور اس عظیم کامیابی کے موقع پر رب تعالیٰ کے حضور کلمات تشکر بھی ادا کیے جائیں گے۔ قوم کو اتحاد کی بدولت جو یہ فتح مبین حاصل ہوئی اور پوری دنیا میں پاکستان کے بیانیہ کی جیت ہوئی اور بھارت اس جنگ کے بعد سے اپنا بیانیہ منوانے اور پھیلانے میں مسلسل ناکام ہو رہا ہے، بلکہ ان کے اپنے لوگ اپنے ہی میڈیا کا پردہ فاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیمینار میں شرکت کے لیے قائدین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور اس معرکہ سے متعلق مختلف طرح کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔قائدین اور عوام دونوں ہی اس سیمینار میں شرکت کے لیے بڑے پرجوش ہیں۔
آل پارٹیز معرکہ حق بنیان مرصوص سیمینار 10 مئی کو جامعہ علوم اثریہ میں ہوگا۔ حافظ عبدالحمیدعامر














Post your comments