شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، شامی خبر ایجنسی

شام کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز قرار دے دیا گیا۔

شامی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان نے شام کی خودمختاری اور مقبوضہ گولان کے معاملے پر شام کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

شامی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ادلب کے ابوالظہور ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔

دورے کے دوران اسعد حسن الشیبانی نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں۔ شامی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الشیبانی نے ’مکہ دفاعی معاہدے‘ کا خیرمقدم اور پاکستان کے علاقائی کردار کی تعریف کی۔

شام نے بیس پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل سے رابطے معطل کر دیے۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو میں شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر فی الحال اعتماد نہیں، اسرائیلی حملے روکنا شام کی اولین ترجیح ہے۔

اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ شام سفارت کاری کے ذریعے تعلقات کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سیکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، معاہدے میں اسرائیل سے تمام سیکیورٹی امور پر اتفاق ہو گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فریق میں معاہدے تک پہنچنے کی حقیقی خواہش نہیں دیکھی، شام کی ترجیح سیکیورٹی معاہدے تک پہنچنے سے پہلے اسرائیلی جارحیت روکنا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *