آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کردیا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان کردیا ہے، آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے، کاروبار اور آمد و رفت کے لیے تیار ہے، جب تک ایران کے ساتھ 100فیصد معاہدہ نہیں ہوتا بحری ناکا بندی برقرار رہے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیادہ تر نکات پر پہلے ہی بات چیت ہو چکی ہے، امریکا ایران کا افزودہ یورینیم حاصل کرے گا، کسی قسم کی مالی ادائیگی نہیں ہوگی، یہ معاہدہ لبنان سے متعلق نہیں، امریکا الگ سے لبنان کے ساتھ کام کرے گا، امریکا حزب اللّٰہ کے معاملے کو مناسب طریقے سے حل کرے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل اب لبنان پر مزید بمباری نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کردی گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھلا قرار دیا گیا ہے۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھلی رہے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی، جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔

ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور عظیم وزیراعظم شہباز شریف و فیلڈ مارشل کا شکریہ، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست شخصیات ہیں۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بہادری اور مدد کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا بھی شکریہ ادا کیا، جبکہ امریکی صدر نے نیٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے، کاروبار اور آمد و رفت کے لیے تیار ہے، جب تک ایران کے ساتھ 100فیصد معاہدہ نہیں ہوتا بحری ناکا بندی برقرار رہے گی۔

آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ، صدر ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال ختم ہو چکی ہے، نیٹو سے کال موصول ہوئی، کال پر کہا گیا کہ امریکا کو نیٹو کی کسی مدد کی ضرورت ہے؟ میں نے نیٹو سے کہا وہ اس معاملے سے دور رہیں۔

امریکی صدر  نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر نیٹو بے کار ہیں، کاغذی شیر، ایران نے امریکا کی مدد سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں یا ہٹا رہا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *