اسرائیل کے وزیرِ اعظم، وزیرِ دفاع اور فوجی سربراہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھےگی۔
مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج اور شہریوں کو لاحق خطرات ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں اور فوج کی سلامتی بنیادی اصول رہے گی۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگ روکنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ایک بیان میں جوزف عون نے کہا کہ لبنان اپنے اندرونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبول نہیں کرے گا۔
لبنانی صدر نے کہا کہ لبنان کی جانب سے کوئی مذاکرات نہیں کرسکتا۔ لبنانی عوام کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے کسی ایک گروہ پر نہیں۔
لبنانی صدر نے کہا کہ سیاسی مسابقت جائز ہے لیکن اسے ریاست کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔














Post your comments