صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے۔
انہوں نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی اقدامات نہ تو اس تنازعہ کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل کر سکتے ہیں۔
صدر زرداری نے کہ کہا کہ کشمیریوں کو پیغام ہے کہ پاکستان آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی اقدامات نے ریاستی جبر میں اضافہ کیا ہے اور بنیادی آزادیوں کو محدود کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی مکروہ کوششوں کو مزید تیز کیا ہے۔ عالمی برادری محض تشویش کے اظہار تک محدود رہنے کے بجائے تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے موثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارت پر زور دے کر کہا کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے اور اگست 2019ء سے نافذ غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اس ہفتے کے آخر میں دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دو روزہ دورے پر 6 یا 7 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر اردن روانہ ہوگئے، وہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق آج اردن میں ہونے والی وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
اسحاق ڈار مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق آج اردن میں ہونے والی وزارتی میٹنگ میں فلسطینی عوام اور انکے مقصد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سپورٹ کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
اس میٹنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اردن آنیوالے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔















Post your comments